نالائق حکومت کا ایک سال پاکستان کوچالیس سال پیچھے لے گیا،عمران خان اور اس کے حواریوں کو کشمیر یوں کی بددعائیں ضرور لگیں گی:عظمیٰ بخاری

نالائق حکومت کا ایک سال پاکستان کوچالیس سال پیچھے لے گیا،عمران خان اور اس کے ...
نالائق حکومت کا ایک سال پاکستان کوچالیس سال پیچھے لے گیا،عمران خان اور اس کے حواریوں کو کشمیر یوں کی بددعائیں ضرور لگیں گی:عظمیٰ بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ چابی والاکھلونااپنی پھٹیچرگاڑی کوچلانےکےلئےریلوکٹوں پرانحصارکررہاہے، 90 دنوں میں ملک کے حالات بدلنے والوں نے ایک سال میں ملکی جغرافیہ ہی بدل دیا ہے،نالائق حکومت کا ایک سال پاکستان کوچالیس سال پیچھے لے گیا ہے،نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے  365دن  مکمل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 365دنوں میں غیر جمہوری اقدامات ، انتقامی احتساب،منفی پروپیگنڈے اور سودے بازی کا بازار گرم رہا,عمران خان نے غیر سیاسی و غیر جمہوری قوتوں کے بوٹ پالش کرنے کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چابی والا کھلوانا اپنی پھٹیچر گاڑی کو چلانے کےلئے ریلو کٹوں پر انحصار کررہا ہے،عورتوں کو جیلوں میں ڈال کر سلیکٹڈوزیر اعظم نے خود کو بزدل خان ثابت کردیا ہے،جو وزیر اعظم ایک عورت سے خوفزدہ ہو اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں کیسے ڈال سکتا ہے؟۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات نہیں کی،نواز شریف اور اسی کی بیٹی کے خوف نے حکومت کی نیندیں حرام کی ہیں،کشمیر کا سودا کرنے والے اندرون و بیرون ملک سے ذلت و رسوائی خرید رہےہیں،عمران خان اور اس کے حواریوں کو کشمیر یوں کی بددعائیں ضرور لگیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...