”ہم کسی خفیہ ایجنڈے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں “روس کی پیشکش

”ہم کسی خفیہ ایجنڈے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں ...
”ہم کسی خفیہ ایجنڈے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں “روس کی پیشکش

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے بغیر کسی خفیہ ایجنڈے کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔دمتری پولیانسکی نے لکھا ہے کہ خواہش مند ہیں کہ اسلام آباد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔روسی مندوب نے کہا ہے کہ آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔دمتری پولیانسکی نے روس کو پاکستان اور بھارت کا دوست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1972 میں طے پانے والے شملہ معاہدے، 1999 میں ہونے والے معاہدہ لاہور اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حل کیا جائے۔

مزید : قومی


loading...