صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون کر کے عمران خان کو کیا کہا ؟وائٹ ہاوس بھی میدان میں آگیا

صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون کر کے عمران خان کو کیا کہا ؟وائٹ ہاوس بھی میدان میں آگیا
صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون کر کے عمران خان کو کیا کہا ؟وائٹ ہاوس بھی میدان میں آگیا

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات کے لیے زور دیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور بھارت سے مذاکرات پر زور دیا ۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے بتا یا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان مسئلہ کشمیر اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔دونوں رہنماوں کے درمیان 20منٹ تک بات چیت ہوئی تھی ۔اس موقع پر عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت کے غاضبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیاتھا۔

مزید : قومی


loading...