سلامتی کونسل میں بدترین شکست کے باوجود بھارت اپنی ڈھٹائی پر قائم ،ایسا موقف جاری کر دیا کہ کوئی بھی یقین نہ کرے گا

سلامتی کونسل میں بدترین شکست کے باوجود بھارت اپنی ڈھٹائی پر قائم ،ایسا موقف ...
سلامتی کونسل میں بدترین شکست کے باوجود بھارت اپنی ڈھٹائی پر قائم ،ایسا موقف جاری کر دیا کہ کوئی بھی یقین نہ کرے گا

  


نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلامتی کونسل  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسےپاکستان اوربھارت کےدرمیان متنازعہ  مسئلہ قراردیا ،چینی مندوب کا کہنا تھا کہسلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں اور فریقین کو کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید خراب کردے تاہم دوسری طرف بھارت اب بھی ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی رَٹ لگائے ہوئے ہےاور  عالمی سطح پر بدترین سفارتی شکست کے  باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سلامتی کونسل کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل  مندوب سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر  سے دہشت گردی کو ختم کرنے اور وادی کی ترقی کے لئے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر ہٹ  دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اوراس کا باہری طورپرکوئی اثرنہیں ہے،مودی  سرکارجموں و کشمیر  سے آہستہ آہستہ پابندیاں  اورکرفیو اٹھا  لے گی۔انہوں نے کہا کہ  آرٹیکل  370 کو ختم کرنا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ صرف بھارت ہی  طے کرسکتا ہے کہ وہ  اپنے داخلی  معاملات سےکیسے نبٹے گا؟۔سید اکبر الدین نے پاکستان کا  نام  لئے بغیر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک جموں وکشمیر  میں جہاداور تشدد کی بات کر  رہا ہے جبکہ ہم ہمیشہ کی طرح اپنی پالیسی پر قائم ہیں اور ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ تشدد کسی  بھی مسئلے کا حل نہیں  ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...