فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرنے کے بجائے۔۔۔۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمورصوبائی وزیر اطلاعات پر برس پڑیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نےکہاہےکہ فیا ض الحسن چوہان بتائیں پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ(ن)پرتنقیدکرنےکےبجائےاپنے گریبان میں جھانکیں، تحریک انصاف نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے کہ جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے؟اس دور حکومت میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنےکےبجائےان سےسہولتیں چھینی جارہی ہیں،ایک طرف مہنگائی کا طوفان بپاہےتو دوسری طرف عوام سے دھوکہ دہی کی جارہی ہے، ٹیکسوں کا نظام پیچیدہ اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھا نے سے پاکستانی عوام غیر ضروری دباؤ کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں عوام کو کسی قسم کاریلیف نہیں مل سکا، عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں،عوام ٹائیگر فورس فورس کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک عوام کی فلاح کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی،ٹائیگر فورس کے نام پر حکومت کے خلاف ایک نیا سیکنڈل بن رہاہے، وہ دن دور نہیں جب ٹائیگر فورس کے نام پر لوٹ مار کے معاملات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا کردارر عوام کے لیے سہولیاتی ادارے کا ہونا چاہیے مگر موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے ۔