ایم ایس دھونی کو ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم کا خراج تحسین 

ایم ایس دھونی کو ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم کا خراج تحسین 
ایم ایس دھونی کو ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم کا خراج تحسین 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا،کھیلا اور اس نے فتح کرلیا، دھونی نے بطور کپتان بھارت کوورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔

مزید :

کھیل -