" فوج کے انتہائی سینئر افسر کی موجودگی میں پی پی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے ۔۔۔ " کامران خان کا بڑا دعویٰ

" فوج کے انتہائی سینئر افسر کی موجودگی میں پی پی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے انتہائی سینئر افسر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی تعمیر و ترقی کا عہد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ کراچی میں جاری سیاسی افراتفری اپنے اختتام کو پہنچی ہے، پاک فوج کے سینئر افسر کراچی آئے جس کے بعد سیاسی مفاہمت کا بہت بڑا معاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر اور علی زیدی، پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی اور ایم کیو ایم کے وسیم اختر اس مفاہمت کے موقع پر موجود تھے۔

کامران خان نے بتایا کہ یہ طے پایا ہے کہ سب مل کر کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے، مشترکہ طور پر کراچی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے ایک اور چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -