جشن آزادی کے سامان کی خریداری ، کراچی والوں نے ریکارڈ بنادیا

جشن آزادی کے سامان کی خریداری ، کراچی والوں نے ریکارڈ بنادیا
جشن آزادی کے سامان کی خریداری ، کراچی والوں نے ریکارڈ بنادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سخت ترین معاشی حالات کے باوجود پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی کم نہ ہوسکا، شہر قائد کے شہریوں نے جشن آزادی کے سامان کی خریداری کا ریکارڈ بنادیا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق رواں سال بدترین معاشی حالات کے باوجود کراچی کے شہریوں نے جشن آزادی کے سامان کی دل کھول کر خریداری کی۔ شہر قائد میں جشن آزادی کیلئے قومی پرچم، نغموں کی سی ڈیز، ملبوسات خوب فروخت ہوئے۔

خواتین کی جیولری اور لباس نے بھی فروخت کے ریکارڈ قائم کیے، اس کے علاوہ چین سے درآمد شدہ سامان بھی ہاتھوں ہاتھ بکا۔ ایک اندازے کے مطابق کراچی شہر میں رواں برس جشن آزادی کے سامان کی خریداری پر شہریوں نے 25 ارب روپے خرچ کیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -