یوم آزادی،معروف ڈائریکٹر ٹائیگر شاہ کے گھر تقریب

  یوم آزادی،معروف ڈائریکٹر ٹائیگر شاہ کے گھر تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پرمعروف ڈائریکٹر ٹائیگر شاہ کے گھر تقریب،شوبز و صحافت سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق خیابان امین رائیونڈ روڈ پر گزشتہ روز یوم آزادی شوکا خصوصی انعقاد کیا گیا جس میں فلمسٹارعلیزے نقوی،صائمہ،خاور نعیم ہاشمی،مونی خان،رمضان خان،انجم شہزاد،عبدالجبار و دیگر نے شرکت کی اس شوکا انعقادٹائیگر میڈیا گروپ کی طرف سے کیا گیا جس کے آرگنائزر زنجیر میڈیا گروپ کے ڈپٹی ایڈیٹر ٹائیگر شاہ نے کیا تھا۔

س موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور زنجیرمیڈیا گروپ کے نئے نجی ٹی وی کا افتتاح بھی کیا گیا۔ٹائیگر شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ابھی ویب ٹی وی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ اسے سیٹلائیٹ چینل میں تبدیل کردیا جائے گا۔چینل کے افتتاح پر تقریب میں شریک افراد نے زنجیرمیڈیا گروپ کو چینل کے اجراء پر مبارکباد بھی دی۔

مزید :

کلچر -