یوم آزادی پر نامور گلوکارہ حوریہ کا ملی نغمہ ریلیز

   یوم آزادی پر نامور گلوکارہ حوریہ کا ملی نغمہ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حوریہ کا نیا ملی نغمہ”میرا دل بولے ہے پاکستان“  اس یوم آزادی پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔اس ملی نغمے کو یوم آزادی پریوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔اس گانے کی موسیقی حسن ترک نے ترتیب دی تھی۔اس گانے کے ڈی او پی ابراہیم فیض تھے۔ حوریہ نے بتایاکہ ان کا یہ گانا یوم آزادی کا خصوصی ملی نغمہ تھا جسے یوم آزادی کی مناسبت سے گزشتہ ریلیز کیا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں حوریہ نے کہاکہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ ان کے پرستاروں نے ان کے اس ملی نغمے کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اسے سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جسے سننے والوں نے بہت پسند کیا ہے۔

مزید :

کلچر -