نئی پاکستانی فلمیں شائقین پسند کریں گے، اچھی خان

  نئی پاکستانی فلمیں شائقین پسند کریں گے، اچھی خان

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری ترقی حاصل کرے گی بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں جو شائقین کو بہت پسند آئیں گی انہوں نے کہا کہ اس سال نئی بننے والی فلمیں ''تیرے باجرے دی راکھی''،رنگ عشقے دا،36 گڑھ،دہلی گیٹ،عشق میراانمول'' اوردیگربہت سے پراجیکٹس کی فلمیں ریلیزہوں گی اوریہ سال فلم انڈسٹری کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔”تیرے باجرے دی راکھی“ اور ”رنگ عشقے دا“لاجواب فلمیں ہوں گی۔اچھی خان نے  مزید کہا کہ اس سال بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -