دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

  

 نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔39 سالہ ایم ایس دھونی نے بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور98 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں 10723 رنز بنائے ٹیسٹ میں 4876 رنز اور اور ٹی ٹونٹی 1617 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ 

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنھوں نے 3ا?ئی سی سی ٹورنامنٹس اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں، دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007ء  کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011 ء  کا 50 اوورز ورلڈکپ اور 2013ء  کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

۔39 سالہ ایم ایس دھونی نے بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور98 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ سابق بھارتی کپتان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 50.58 کی اوسط سے 10723 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز اور اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 37.60 کی اوسط سے 1617 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنھوں نے 3ا?ئی سی سی ٹورنامنٹس اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں، دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007ء  کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011 ء  کا 50 اوورز ورلڈکپ اور 2013ء  کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -