کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے پر خوشی ہوئی، اظفریعقوب 

کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے پر خوشی ہوئی، اظفریعقوب 

  

 لاہور( افضل افتخار)کورونا وائرس کے باعث التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی خوش ہیں۔ کھیلوں کے میدان ایک بارپھر آباد ہو گئے ہیں  اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے قومی ہاکی کھلاڑی اظفر یعقوب کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کے بعد میدان میں ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، خوش ہیں کہ سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  مشکلات تو آغاز میں ہوں گی  کیونکہ آپ نے فٹنس پر جتنا بھی کام کیا ہوا جاگنگ کی ہو جب ٹرف پر ٹریننگ کرتے ہیں اس کے لیے مزید اسٹیمنا کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ انٹر نیشنل ویمن پلئیر افشاں نورین کا کہنا ہے کہ بہت خوشی ہے کہ دوبارہ گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملی ہے، ہمیں بس ایس او پیز کا خیال رکھنا ہے اور یہ چیز ذہن میں رکھنا ہے کہ ابھی کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔، ٹیم ٹریننگ بھی عرصہ دراز سے نہیں کی اس کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آئیں گی۔

لیکن جوں جوں وقت گزرے گا بہتری آئے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -