مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے،میاں اویس

مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے،میاں اویس

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمینوں میا ں محمد اویس، را نا احمد سعید، راؤ صدا قت، چو ہدری عثمان نے گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما بی بی وڈیری، میاں عمرا ن جاوید، میا ں احسن  پی پی 170 سے ان کی رہا ئش گا ہ پر ملا قات کی اور رہائی پر مبا رکبا د دی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں اویس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ورکر اپنے قا ئدمیا ں محمد نوا ز شریف کی بیٹی مریم بی بی کے شا نہ بشا نہ کھڑا ہے اور اپنے خون کا ایک ایک قطرہ ان پر لٹا نے کے لئے تیا ر ہے جیسا کی بی بی وڈیری نے مریم بی بی کی پیشی پر بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں ان کے بیٹوں اور مسلم لیگ ن کے دیگر ورکروں کو پا بند سلا سل کیا گیا لیکن آپ حق کی آواز کو آخر کب تک دبا ئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہما رے حو صلے بلند ہیں اور یہ فرعونی طا قتیں ہما را کچھ نہیں بگا ڑ سکتی ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے بہت جلد یہ حکو مت وا پسی کی راہ لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -