محصولات میں اضافے کا ایکشن پلان 3دن میں پیش کیا جائے: ڈی جی ایل ڈی اے 

محصولات میں اضافے کا ایکشن پلان 3دن میں پیش کیا جائے: ڈی جی ایل ڈی اے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ز کا انتظام کرنے کی خاطر تمام شعبہ جات اپنے اپنے دائرہ کار میں ریونیو جنریشن کے نئے مواقع تلاش کریں اور زیادہ سے زیادہ وسائل اکٹھے کرنے کے لئے تین دن کے اندر اندر اپنا اپنا ایکشن پلان مرتب کر کے  پیش کریں۔ بجٹ میں طے کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے۔پلاٹوں کے نیلام عام کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ شہریوں کو تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے پیکیج کے فوائد سے آگاہ کیا جائے اور انہیں جائیدادوں کی خرید کے بارے میں 31دسمبرتک کی ڈیڈ لائن سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی جائے۔وہ ریونیو جنریشن سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ)کنور اعجاز خلیق رزاقی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود، ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرجنرل نے ہدایت کی کہ تمام ڈائریکٹوریٹس اپنی متعلقہ سکیموں میں بلڈنگ پیریڈ میں توسیع، کمپلیشن سر  ٹیفکیٹ کے اجراء، لینڈ یوزمیں تبدیلی، کمرشلائزیشن اورآمدنی کے دیگر مختلف ذرائع کا ڈیٹا مرتب کریں تاکہ اس کی بنیاد پر ریونیو جنریشن کے لئے قابل عمل تجاویز مرتب کی جاسکیں۔