اسسٹنٹ کمشنرز کو انسداد پولیم مہم کیلئے متحرک رہنے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنرز کو انسداد پولیم مہم کیلئے متحرک رہنے کی ہدایت

  

لاہور (جنرل رپورٹر)شہر میں پولیو مہم کا پہلا دن ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو مہم کے سلسلے میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے چیکنگ کریں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں. ڈی سی لاہور عوام الناس سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال فیلڈ میں خود بھی متحرک ہے. انہوں نے  یو سی 77 قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور نے یو سی 77 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور گھر گھر جا کر قطرے پلائے جانے والے بچوں کی فنگر مارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈور مارکنگ، ٹیلی شیٹ اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو ڈیوٹی ایمانداری سے نبھانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں. انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے مستقبل میں آپ کے بچوں کو بڑے خطرے سے بچا سکتے ہیں اور آپ کے بچے مستقبل کا قومی سرمایہ ہیں. انہوں نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -