پاکستان کی ترقی پاکستانیوں کے ذریعے ہی ممکن ہے،راؤ محمد خالد
لاہور (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہاہے کہ پاکستان میں نوجوان قومی آبادی کا 62% ہے اور نوجوانوں کو ملکی ترقی،خوشحالی اور معاشی خود مختاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دنیا کی جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہے ان قوموں کی نوجوان نسل نے خود کو علم کے زیور سے آراستہ کیا اور ملک اور قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا پاکستان کی ترقی پاکستانیوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ہمیں بحثیت قوم خوداری کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا اور پاکستان کو دنیا کی باوقار قوموں میں شامل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو۔
گا پاکستان کے استحکام کیلئے ہر قسم کی مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے اربن سنٹرز میں گڈ گورننس کے لئے نیویارک, لندن اور پیرس کے میئر کی طرز پر اختیارات کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ سمیت تمام شہروں کے میئر اور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو دیئے جانے چاہئیں۔