اپوزیشن انتشار کا شکار ہے،رانا اختر حسین

 اپوزیشن انتشار کا شکار ہے،رانا اختر حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے۔ ان میں باہمی اعتماد کا فقدان ہے، فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ریلو کٹا بنے ہوئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

یہ حکومت تحریک کیا چلائیں گے؟، عوام ان سیاسی شعبدہ بازو اور بہرپیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار گذشتہ روز رانااختر حسین نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا اختر حسین نے کہاکہ پرچی لیڈر اورشہبازشریف آپس میں سیاست کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کرپٹ سیاستدانوں کی سیاسی دکانداری ختم ہو چکی ہے، علی بابا چالیس چوروں کا مسترد شدہ فسادی اور کرپٹ ٹولہ بے وقت کا راگ الاپ رہا ہے اور ان کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنی موت آپ مر جائے گا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلااور شور مچالیں تحریک انصاف کی حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، آئندہ انتخابا ت مقررہ وقت 2023 ء  میں ہی ہونگے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -