یوتھ فورم فار کشمیر نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا

  یوتھ فورم فار کشمیر نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیر کے سرپرست اعلیٰ محمد میاں سومرو کی ہدایت پر بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پر ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی زیر قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نکالی گئی،جس میں سینکڑوں کی تعداد میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کارکنان وکنوینئر زنے شرکت کی۔طارق احسان غوری نے کہا کہ جمہوریت اور سیکو لر ازم کے دعویداربھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ بہت جلد کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔اس موقع پر شرکا ء نے کشمیر بنے گا پاکستان "کے فلگ شگاف نعرے لگا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔