گُھرکی ہسپتا ل میں 14اگست کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد

گُھرکی ہسپتا ل میں 14اگست کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) گُھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں 14اگست کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گُھرکی ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے پرچم کشائی کی اور کیک بھی کا ٹا۔ تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز، ڈائریکٹر اکاوٗنٹس اینڈ پروجیکٹ محمد نعیم، پروفیسر عتیق الزمان، پروفیسر نعیم، ڈائریکٹر آف نرسنگ مس انیلا پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسنگ اسٹاف اورایڈمن اسٹاف سمیت عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور کشمیر یوں کے لیے خصوصی دعا بھی گئی اور پودے بھی لگائے گئے۔

 اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر خصوصی شرکت کرنے والے بچوں کی طرف سے مختلف ترانے اور نغمے بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے مختلف قسم کے پودے بھی لگائے گئے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -