وائس چانسلرجی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو تمغہ امتیا ز سے نوازا گیا

   وائس چانسلرجی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو تمغہ امتیا ز سے نوازا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صدر پاکستان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجا م دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا۔پروفیسر زیدی نے دو عالمی تحقیقی انڈیکس تیار کیے،جس نے پوری دنیا میں عمررسیدہ افراد کی فلاح و بہبودکا مطالعہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جی سی یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، فیکلٹی ممبران اور اولڈ رویینز نے پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کی ترقی اور عمر رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود پر تحقیق کیلئے جو کام سرانجا م دیئے وہ قابل ستائش ہیں۔گزشتہ برس شنگھائی حکومت نے انہیں اسکالرشپ ایوارڈ سے نوازا تھا۔پروفیسر زیدی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ ایک سوشل پالیسی تجزیہ کار اور نامور محقق ہیں۔ ان کے پاس دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں کام کرنے اور پڑھانے کاوسیع تجربہ بھی ہے اور وہ اس تجربے کو پاکستان میں اعلی تعلیم کی بہتری کیلئے استعمال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -