آل پاکستان پوسٹل ایمپلائیز یونین (CBA) کے وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا سے ملاقات
لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان پوسٹل ایمپلائیز یونین (CBA) پی ایم جی آفس لاہور کے وفد نے نئے آنے والے پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہور خواجہ عمران رضا سے ملاقات کی۔ وفد میں سرکل صدر عبدالغفار فاروقی اور پریس سیکرٹری ٹکے خان سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ وفد نے لاہور میں ڈیوٹی جوائن کرنے پر پی ایم جی عمران رضا کو مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں یونین کے تمام عہدیداروں سمیت پی ایم جی نے تمام ملازمین کو یوم ِ آزادی کی مبارک باد بھی دی۔