دکھی انسانیت کی خدمت ثریا عظیم وقف ہسپتال کی اولین ترجیح، ذکر اللہ مجاہد

  دکھی انسانیت کی خدمت ثریا عظیم وقف ہسپتال کی اولین ترجیح، ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ثریا عظیم وقف ہسپتال میں جدید ترین سہولتیں ارزاں نرخوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدد ترین سہولتوں سے آراستہ آمنہ طارق گائنی بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس بلاک کی تعیر پر 75لاکھ سے زائد کا خرچ آیا جسے طارق نجیب نجمی نے عطیہ کیا۔میاں ذکراللہ مجاہد نے اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر طارق نجیب نجمی،احمد نجیب،عبدالعزیز عابد،افتخار احمد چوہدری،ڈاکٹر علی حسن،ملک شاہد اسلم، ڈاکٹر اسماء، ڈاکٹر اشرف، فیاض احمد فیضی،ڈاکٹر لیاقت علی،خاور بٹ،اویس سرور اور شہزاد احمد بھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نفسہ نفسی کے دور جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار خالص اللہ کی رضا کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت میں جٹے ہوئے ہیں۔ علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ڈاکٹرز اور مریضوں کی پریشانی مزید بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران غربیوں کی فلاح و بہبود اور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے اور نعروں سے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ عملی طور پر اپنے منشور کے برعکس عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔