پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر  ہے،غلام مصطفی قریشی

  پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر  ہے،غلام مصطفی قریشی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے قائداعظم کی جدوجہد سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار غلام مصطفی قریشی سابق وائس چیئرمین یوسی 81نے یوم آزادی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14اگست 1947 کا سورج برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا۔ نہ صرف یہ کہ انگریزوں بلکہ ہندوں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کیلئے نجات ملی۔

ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے اور اپنی نوجوان نسل کو جدوجہد آزادی کے مفہوم سے روشناس کروانا بھی بہت ضرورت ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -