علماء کرام محرم الحرام میں صبر وتحمل، بھائی چارے کا پیغام عام کریں،علامہ آصف اکبر

 علماء کرام محرم الحرام میں صبر وتحمل، بھائی چارے کا پیغام عام کریں،علامہ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ علمائے کرام محرم الحرام میں برداشت صبر و تحمل،اتحاد امت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں۔ماہ محرم محبت رواداری کا درس دیتا ہے۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اوربرداشت و رواداری کو فروغ دیں۔علمائے کرام و مشائخ عظام فکر حسینی کو عام کریں اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -