پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے علاج معالجہ کے جدید طریقے متعارف کروائے، مقررین

پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے علاج معالجہ کے جدید طریقے متعارف کروائے، مقررین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے بانی ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دعائے خصوصی کیلئے پیر علامہ نذر حسین کو مدعو کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پی -ہوٹا ڈی جی  ڈاکٹر مرتضی حیدر، ڈائریکٹر لیگل عمران احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس عدنان بھٹی، ڈائریکٹر فنانس راؤ مشتاق، ڈائریکٹر ایڈمن سجاد اصغر، سعد علی، محمد ندیم، فہیم مرزا، ابوبکر نثار، انعم نوازش، سمعیہ حسنین، اقراء فیاض، محمد عمر نے بھی شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ مختلف امراض اور ان کے علاج کے بارے میں 23 تحقیقی مقالہ جات میں مصنف ہیں جو مختلف عالمی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ نو برس کے طویل عرصہ تک پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل اور سروسز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو رہے۔ اس دوران انہوں نے منفرد نوعیت کی جدید ترین شوگر کے عارضہ کی علاج گاہ قائم کی اور ایمر جنسی سمیت مختلف شعبوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے سمیت علاج معالجے کے جدید رجحانات متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔  وفاقی حکومت کی جانب سے آپ طب کے شعبے میں قابل ستائش  خدمات  سر انجام دینے پر2012ء میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -