مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے عصاب پر سوار ہو چکی،عظمیٰ بخاری

مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے عصاب پر سوار ہو چکی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے عصاب پر سوار ہو چکی ہیں۔نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز جعلی احتساب کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں۔شریف خاندان کو کمزور کرنے اور مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کے نیب نیازی کے حربے ناکام ثابت ہوئے۔چھ ماہ کی مہمان حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہوچکے ہیں۔2021کے سال کا آغاز حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا۔اقتدار اور کرسی کی فکر نے حکمرانوں کو آندھا اور باؤلا کردیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہالیگی کارکنوں پر پتھرا؎ؤکرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے۔کہاں ہیں ہو گاڑیاں جن پر پتھر لاگئے؟مسلم لیگ(ن) فیاض چوہان کے کارندوں کی بنائی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہو گی۔فیاض چوہان جیسا شخص ہی ایک کلو میٹر کی دوری پر پتھر پھینک کے نیب آفس کے شیشے توڑ سکتا ہے۔باعث حیرت بات ہے پولیس کے پتھراؤسے تو درجنوں لیگی کارکن زخمی ہوگئے لیکن صرف چند پولیس اہلکاروں کے پاؤں پر پٹیاں بندھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -