الخدمت فاؤنڈیشن کی بلوچستان سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں
لاہور(سٹی رپورٹر)گزشتہ دنوں بلوچستان میں آنے والی موسلہ دھار بارشوں اور سیلاب کے بعدخضدار، جھل مگسی، لسبیلہ، گوادر، سبی،پسنی، کاچی اور ڈیرہ بگٹی کے اضلاع زیرِ آب آنے سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے۔ ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی رضاکار میدان میں آئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیاگیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں نے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع خضدار، جھل مگسی اور لسبیلہ میں متاثرین کوفوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ دشور گزار راستوں سے گزر کر 35سو افراد میں کھاناجبکہ بے گھر ہونے والے خاندانوں میں 100ٹینٹس اور 400ترپالیں تقسیم کی گئیں۔ الخدمت کے رضاکاروں نے گھروں اور گلی محلوں میں واٹر ڈرین آؤٹ مشینوں کے ذریعے گھروں اور گلی محلوں میں کھڑا پانی نکالا۔
س کے ساتھ ساتھ دوالخدمت دسترخوان بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں سے متاثرہ افراد کو دن میں دو بار کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورمتاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔