قائداعظمؒ کی قائدانہ صلاحیتوں  سے ہمیں آزادی ملی،سعید بسرا

قائداعظمؒ کی قائدانہ صلاحیتوں  سے ہمیں آزادی ملی،سعید بسرا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت و سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا نے کہاکہ پاکستانی قوم کو آزادی کسی خیرات میں نہیں ملی، پاکستان عظیم نعمت ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوناچاہئے۔ قائداعظم محمد جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں آزادی ملی، عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت رواں دواں ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ملکی ترقی کی راہ گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

، ساراپاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

،آزادی کی قدر کشمیر ی اور فلسطین کی عوام سے پوچھیں،آزادی کے لئے کتنی قربانیا ں دینی پڑتی ہیں، مودی فاشسٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، مظلوم کشمیری کئی دہائیوں سے قابض بھارتی فوج کے ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ کشمیریوں کی ہر فورم پر سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -