عرب ممالک کے بادشاہ امریکہ، اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،قاری زوار بہادر

 عرب ممالک کے بادشاہ امریکہ، اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مذہبی رہنما قاری زوار بہادر اور حافظ نصیر احمد نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے اکثر بادشاہ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں جو اب آہستہ آہستہ کھل کر سامنے  آ رہے ہیں ان کے اس بیان کو کوئی بھی مسلمان ملک تسلیم نہیں کرتا ہم ان کے اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
اور ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کبھی بھی فلسطین کی حمائت سے دستبردار نہیں ہو گا اور ہم اسرائیل کو بھی کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اسرائیل یا پھر امریکہ کواس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ فلسطین پر ظلم و ستم کرے۔

عرب ممالک والے اپنی اس تجویز کو اپنے پاس رکھیں ان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ اس قسم کا بیان دیں۔