جاز کے صارفین میں اضافہ جاری، 4G انفراسٹرکچر مزید مستحکم

جاز کے صارفین میں اضافہ جاری، 4G انفراسٹرکچر مزید مستحکم

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے نمبر ون4Gٓٓآپریٹر اورممتاز براڈبینڈسروس پروائیڈر جاز نے اپنی توجہ4G کی صلاحیت اور نیٹ ورک کی توسیع پر مرکوز کر رکھی ہے۔ سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں جاز صارفین کی تعداد، پچھلے سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافے کے ساتھ 62.8ملین، 4Gصارفین کی تعداد71.5  فیصد اضافے کے ساتھ 19.1ملین، جبکہ مجموعی طور پرصارفین کی تعداد 11فیصد اضافے کے ساتھ41 ملین ہو گئی ہے۔جاز نے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ بیس سٹیشنز کی تعداد میں پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر10 ہزار ہو گئی۔ 4G سبسکرائبر پینٹریشن میں بھی30 فیصد اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے ڈیٹا استعمال میں بھی فی صارف 3.6GB اضافہ دیکھا گیا۔ جاز سیلف کئیرایپ ’ جاز ورلڈ ‘ 6 ملین ایکٹیو صارفین میں اضافہ ریکارڈ کر کے ملک کی سب سے بڑی ٹیلکو ایپ بن گئی ہے۔جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ،”COVID-19 کے دوران سٹودنتس اور گھر سے کام کرنے والے صارفین کی اہم ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ہماری توجہ قابل اعتماد اور کم قیمت انٹرنیٹ کی فراہمی پر مرکوز رہی۔ مستقبل میں بھی ہم اپنے مرکزی اور ڈیجیٹل سروسز کے پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنائیں گے“۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -