فاؤنٹین ہاؤس میں پرچم کشائی،ذہنی معذور افراد بھی شامل

  فاؤنٹین ہاؤس میں پرچم کشائی،ذہنی معذور افراد بھی شامل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)فاؤنٹین ہاؤس  میں  پرچم کشائی کی تقریب۔ فاؤنٹین ہاؤس کے مکین ذہنی مرض میں مبتلا افراد بھی جشن آزادی میں پیش پیش ہیں، چئیر مین مینجمنٹ کمیٹی  ڈاکٹر امجد ثاقب کی ہدایات کے مطابق  جشنِ آزادی کے حوالے سے فاونٹین ہاوس میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔  جس میں ممبران نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ تقریب میں موجود ممبران نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر جشن آزادی کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس فاونٹین ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت کیلئے آج تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہمارے ذہنی معذور افراد نے بھر چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ہم خوش قسمت ہیں آزاد پاکستان کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ 

ہم اعلی تہذیب و ثقافت کے امین ہیں جس پر فخر ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ انکو تمام خوشیاں فراہم کی جائے اور گھر والا ماحول فراہم کی جائے تاکہ یہ لوگ  جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکیں۔  جشنِ آزادی کی اس تقریب میں ملی نغمے بھی گائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کا پر جوش نعرے بھی لگائے اور چہروں پر فیس پینٹنگ بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -