پاکستان کی حقیقی پہنچان اجاگر کرنے  کی ضرورت ہے،وقاص منشاء پرنس

 پاکستان کی حقیقی پہنچان اجاگر کرنے  کی ضرورت ہے،وقاص منشاء پرنس

  

لاہور(پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ملک پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے ہمیں اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پیار کرنا ہو گا اور قائد اعظم کے خواب والے حقیقی پاکستان کی پہچان کو دنیا بھر میں اجا گر کرنا ہو گا۔دنیا نے کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کو دیکھ لیا اور انہوں نے یہ بھی دیکھ لیا کہ اتنا ظلم و ستم سہنے کے باوجود یہ لوگ آزادی کی جدو جہد سے باز آنے والے نہیں۔ان کا واحدحل صرف آزادی کے سوا کچھ نہیں۔پاکستان نے جس طرح قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا اسی طرح آج کشمیری بھی ظلم و بر بریت کا شکار ہو رہے ہیں۔پاکستان کی عوام اس یوم آزادی پر عہد کریں کہ کشمیر ی بھائیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں کیا جائے گا اور انہیں آزادی جیسی نعمت دلا کر رہیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -