اسرائیل اسلام دشمن اور مسلمانوں   کا قاتل ہے،علماء کرام

اسرائیل اسلام دشمن اور مسلمانوں   کا قاتل ہے،علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے قائدقائم مقام امیر مولانا قاری فرمان علی حیدری،مولانا عبد الرشید اویسی، صاحبزادہ امین اللہ نبیل سیالوی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،مفتی عبد العلیم جلالی،مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی،مولانا محمد فیاض وٹو جلالی صاحبزادہ حامد مصطفی جلالی،مولانا محمد جمیل بیگ جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کی پشت میں خنجر گھونپ دیا۔اسرائیل اسلام دشمن اور مسلمانوں کا قاتل ہے اس سے امن کی توقع کرنا احمقانہ فکر ہے۔ اس پوری دنیا کے مسلمانوں کے نہ صرف جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ عالم اسلام میں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز حرمین شریفین کے حوالہ سے بھی بجا طور پر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

صیہونی سازشوں کا اگلا قدم وہاں تک رسائی کا بھی ہوسکتا ہے۔اللہ تعالی حرمین شریفین کی حفاظت فرمائے اور تمام اسلامی ریاستوں کو کفر پر غالبہ عطا کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -