ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاسے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو امجد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 25تولے سونا اور 3لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ماڈل ٹاون کے علاقے ایک گھر میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کرتین لاکھ نقدی اور2 تولے سونا، الیکٹرونکس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، شمالی چھاونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلیم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔گرین ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو فراز کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نصراللہ اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیوارات۔ گجرپورہ کے علاقے سے محبوب اور فیملی سے 1لاکھ 30ہزار نقدی و زیوارات۔گلشن راوی میں حسیب سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار۔ملت پارک میں فیصل سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور کوٹ لکھپت سے گن پوائنٹ پر امجد سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ڈیفنس سی اور ریس کورس سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال۔ملت پارک اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔