جشن آزادی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ٹیم مبین شہید کو شاباش 

  جشن آزادی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ٹیم مبین شہید کو ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور  حماد عابد نے جشن آزادی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ٹیم مبین شہید کو شاباش دی، جشن آذادی پر ون ویلرز اور تیزرفتاری روکنے کیلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔سٹی ٹریفک پولیس کے تمام افسران سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے،بہترین انتظامات کے باعث ون ویلرز اور تیز رفتاری پر قابو رہاجس کی وجہ سے کوئی مہلک حادثہ پیش نہ آیا۔خصوصی انتظامات کے باعث نوجوان نسل ون ویلنگ سے دور رہی، ون ویلرز کی روک تھام میں شہریوں خصوصاً والدین کا کردار قابل ستائش رہا۔13 اور 14 اگست کو کم عمر ڈرائیونگ، ہلڑبازی پر 05 ہزار 812 موٹرسائیکلیں بند کیں گئیں جنہیں 15اگست کو چھوڑ دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ جشن آزادی ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، علامہ اقبال روڈ، ڈیفنس فیز 5 اور فیز 8 پر اضافی موٹرسائیکل دستے تعینات کیے گئے۔

 جبکہ مولانا شوکت علی روڈ، بلیوارڈ جوہر ٹاون، مین بلیوارڈ گلبرگ اور جی ٹی روڈ، بند روڈ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے، ون ویلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے 200 پٹرولنگ افسران،49 موٹرسائیکل دستے اور 13 ایمرجنسی اسکواڈز تشکیلدی گئیں۔جشن آزادی پر ڈویعنل ایس پیز کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز،  140 انسپکٹرز اور 2600سے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دئیے۔شہریوں کی فوری مدد اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام ڈی ایس پیز کو ایک ایک ایمرجنسی اسکواڈ بھی فراہم کیا گیا۔ون ویلنگ، ریسنگ، زگ زیگسراج الحقسراج الحق، ہلڑبازی،روڈ بلاکنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئیجبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے روڈ بلاکنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی گئی۔،ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر شہریوں کے مشکور ہیں۔

مزید :

علاقائی -