ڈکیتی اور بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاری گرفتار

  ڈکیتی اور بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نولکھا پولیس کی کاروائی، ڈکیتی اور بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور دو اشتہاری گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری شفیق عرف شیفو کو گرفتار کیا۔مفرور اشتہاری شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا۔جبکہ دوسری کاروائی میں 6 سال سے مفرور اشتہاری حسن افتخار  کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بوگس چیک کے مقدمہ میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -