کاہنہ، تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے 30 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کاہنہ، تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے 30 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں 30 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے کے گجومتہ میں تیز رفتار رکشا بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 33 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی  بعد ازاں پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی

مزید :

علاقائی -