پاکستان ایک جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا،مریم جاویدگنڈاپور

  پاکستان ایک جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا،مریم جاویدگنڈاپور

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمااورپاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم لاہور کی سیکرٹری اطلاعات مریم جاویدگنڈاپورنے کہاہے کہ یوم آزادی دراصل یوم تشکر اور یوم تجدید عہد کا دن ہے،قائد اعظم دو قومی نظریے کے حامی تھے اور یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد تھی،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،  ہم یوم آزادی کو اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی لازوال تحریک سے منسوب کرتے ہیں۔

کیونکہ کشمیر پاکستان کے بغیراور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہواہے اس کی ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ حفاظت کرنی ہے، پاکستانی قوم پاک وطن دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔

،ہمیں کشمیریوں کے جذبات اور دکھ، درد میں دل و جان سے شریک ہونا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -