کیمپ جیل کے2 قیدیوں   میں کورونا وائرس کی تصدیق 

   کیمپ جیل کے2 قیدیوں   میں کورونا وائرس کی تصدیق 

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) کیمپ جیل لاہور میں ایک وقفے کے بعد کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل میں قید دو ملزمان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 جیل ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دونوں قیدیوں میں سے ایک قیدی کا تعلق نیب اور دوسرے کا تعلق ایف آئی اے سے ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے مذکورہ دونوں قیدیوں میں سے ایک قیدی کے بخار کی حالت میں جیل ہسپتال زیر علاج  رہنے پر جیل کے 40 قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔ جن میں سے دو قیدیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آگئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے باقی قیدیوں کا قرنطینہ کرنے کے بعد مذکورہ دونوں قیدیوں کے ساتھ رہنے والے دیگر قیدیوں اور ان قیدیوں کے سیل  میں ڈیوٹی انجام دینے والے جیل سٹاف کا کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -