اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی اینٹی رائٹ فورس / ہیڈ کوارٹرزجمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے جمیل ظفر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 40 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 144 دستے روانہ کئے گئے۔یومِ آزادی کے موقع پر 800 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔مذہبی،سیاسی وسماجی 21سے زائداجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا۔مختلف مظاہروں میں 3170 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیاگیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 600سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔ایس پی جمیل ظفر نے کہا کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اینٹی رائٹ فورس کا کلیدی کردار ہے۔ 

مزید :

علاقائی -