نشتر کا لو نی  پولیس کاڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    نشتر کا لو نی  پولیس کاڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) نشتر کا لو نی  کے علاقہ میں واقع اعوان مارکیٹ کا وسیم نامی تاجر م ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ جبکہ تھانہ نشتر ٹاؤن پولیس نے مقدمہ تو درکنار مدعی وسیم کی اندراج مقدمہ کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کا تاجر وسیم کو کہنا ہے کہ تم واردات کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہو۔ جبکہ نوجوان پڑھے لکھے تاجر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے جشن آزادی کی رات  تقریباً ساڑھے دس بجے دکان بند کر کے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک  کر گن پوائنٹ پر اس سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور دونوں ڈاکو واردات کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ 

مزید :

علاقائی -