سمندری کے قریب موٹروے پرٹرک اور وین میں تصادم، 4افراد جاں بحق، 3زخمی 

  سمندری کے قریب موٹروے پرٹرک اور وین میں تصادم، 4افراد جاں بحق، 3زخمی 

  

سمندری(نامہ نگار) مو ٹر وے پر ویگن اور ٹرالہ میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق تین شدید زخمی حادثہ میں دو جواں سالہ بیٹوں سمیت باپ اور دیگر رشتہ دار زندگی کی بازی ہار گئے حادثہ تیز رفتاری سے پیش آیا تفصیلات کے مطابق ایوری ویگن نمبر 4893ای ایکس جس میں ایک ہی فیملی کے سات افراد سوار تھے مو ٹر وے پر سمندری کے قریب ایوری ویگن ٹرالہ نمبر 6655ایل ای ایس   جو کہ کراچی سے لاہور جا رہا تھا کے درمیان تصادم ہو گیا جس سے ویگن میں سوار دوبھائیوں مرتضیٰ،عاصم حسین والد ناصر اور شاکر موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ارتضیٰ،معصومہ اور توقیر فاطمہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ تیز رفتاری کیوجہ سے پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -