عزم اور جذبے سے ہربڑے کام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے: اسد قیصر 

عزم اور جذبے سے ہربڑے کام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عزم اور جذبے سے ہر بڑے کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز خبیب فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاانکا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر بنتے ہی رفاہی اداروں سے رابطہ کیا،رفاہی اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں،ہمارے مخیر حضرات کی مدد سے ان افراد کی مدد ممکن ہو رہی۔ جب آپ اچھے کام کا ارادہ کرتے ہیں تو اللہ تعالی مدد کرتا ہے۔ بڑے کام کرنے کے لیے بڑے عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی، عزم اور جذبے سے ہر بڑے کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،عزت اور ذلت دینے والی اللہ پاک ذات ہے جس کام کی آپ نے کرلیں تو منزل مل جاتی ہے۔ میں نے ٹاٹ کے سکول سے تعلیم حاصل کی،میرے استاد نے مجھے بتایا کہ آپ کو بڑی پوزیشن ملے گی۔ عمران خان کیساتھ میں نے زندگی کا زیادہ وقت گزارا،خزندگی کے 25 سال ساتھ گزارے۔  عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنے کی عادت ہے۔ عمران خان کو معاشی طور پر کمزور ملک ملا،عالمی ادارے اب پاکستان کی تعریف کر رہے۔ معاشی اہداف حاضل کرنے سے حقیقی طور پر آزادی ملے گی،خصوصی افراد کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی۔ خصوصی بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے،ان افراد حقوق کے تحفظ کے لئے مثالی کام کریں گے۔ کمزور طبقات کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،خصوصی افراد ہمارے لیے بہت خاص ہیں وہ اپنے آپ کو کسی سے کم نہ سمجھیں۔ خبیب فاؤنڈیشن میں منعقد تقریب میری بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، یہ اس کی خواہش تھی۔ میری بیٹی اپنی سالگرہ خصوصی افرد کے ساتھ منانا چاھتی تھی۔ کشمیر، ہری پور اور سندھ میں اکثر لوگ خصوصی افراد کے لئے کام کررہے ہیں۔
 اللہ تعالی عزت عہدے سے نہیں بلکہ اس کی اچھی نیت کی وجہ سے دیتا ہے۔ ہمیں ملک میں خصوصی افراد اور یتیم بچوں کا مستقبل بہتر کرنا ہے۔ ہماری کو شش ہے کہ ملک میں پالیسیاں بنیں، لوگ ٹیکس ادا کریں اس حکومت کے پانچ سال میں ھم معاشی اہداف حاصل کرینگے۔ خارجہ پالیسی آزاد خارجہ پالیسی بن چکی ہے۔معذور افراد کے لئے قانونسازی پر کام کرینگے۔
اسد قیصر

مزید :

علاقائی -