مصری شاہ، جائیداد کے تنازع پر تایا کو قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

 مصری شاہ، جائیداد کے تنازع پر تایا کو قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے جائیداد کے تناز ع پرسگے تایا کو دوست کی مدد سے قتل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں ڈی ایس پی مصر ی شا ہ سر کل غلا م دستگیر اور انچارج انویسٹی گیشن مصری شاہ اختر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعے پر سگے تایا کو قتل کرنیوالے اس کے بھتیجے کودوست سمیت گرفتارکر لیا ہے۔ملزم اسفندنے دوست عمر کے ساتھ مل کراپنے سگے تایا 50سالہ شہزاد بیگ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان مقتول شہزاد بیگ کوشدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

مقتول چندروز میو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔گرفتارملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -