کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث284ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 04گینگز کے11 ممبران کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 07 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے27 پسٹلز،03رائفلز،01کلاشنکوف،04بندوقیں اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے45ملزمان کے قبضہ سے11کلوگرام سے زائد چرس،400گرام ہیروئن اور420 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران64 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزار وں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 07ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب34اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر88ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -