گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹیز، ایف آئی اے اور پولیس کی لاہور اور راولپنڈی میں بڑی کاروائی۔گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر علی،دو اسسٹنٹ اور ایجنٹ کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایجنٹ اور ڈاکٹرز نے فاروق مسیح کے دونوں گردے چھتیس لاکھ روپے کے فروخت کیے۔فاروق مسیح کے دونوں گردہ نکال لیے اور بعد ازاں لاہور میں جناح ہسپتال کے قریب نعش پھینک دی۔
گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔