لاہور کے 13 تھانوں کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی

   لاہور کے 13 تھانوں کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور کے 13 تھانوں کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی عمارتوں کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 13 تھانے جن میں ہربنس پورہ، باٹا پور، جوہر ٹاؤن، سمن آباد، ہنجر وال سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔ لاہور کے نواحی علاقوں سمیت شہر میں واقع ہے جن کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت اراضی فراہم کرے گی۔ یہ تھانے کم سے کم ایک کینال پانچ مرلے اور  زیادہ سے زیادہ ساڑھے 5 کینال اراضی پر تعمیر کئے جائیں گے۔

 اس سلسلے میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو باقاعدہ مطلع کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -