ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کا ایس ایس پی زاہد گوندل شہیدخدمت مرکز کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کا ایس ایس پی زاہد گوندل شہیدخدمت مرکز کا ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے ایس ایس پی زاہد گوندل شہیدخدمت مرکز کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،انچارج خدمت مرکز ناصر خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنزاور ایس پی سکیورٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے شہریوں سے پولیس کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں نے پولیس کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور خدمات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے متعلقہ افسران کو ایس ایس پی زاہد گوندل شہیدخدمت مرکزکو اپ گریڈ کرنے اور سہولیات میں اضافے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو جدید آن لائن سہولیا ت کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ خدمت مرکز کا عملہ بہترین پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی اور خوش اخلاقی کوطرہ امتیاز بنائے۔اشفاق خان نے افسران و اہلکاروں کوکارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا معیار مزیدبہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -