کشمیریوں کو آزادی تک بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ رہیگا:شہباز شریف

کشمیریوں کو آزادی تک بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ رہیگا:شہباز شریف

  

 لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،آزادی کشمیریوں کا نا قابل تنسیخ حق اور نوشتہ دیوار ہے،نہتے کشمیریوں سے قابض فوج اتنی خوفزدہ ہے کہ مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر سے بھارت سے نجات کا اعلان ہو رہا ہے۔مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، ہر جگہ ناکے اور محاصرے بھارت کے خوف کی علامات ہیں۔کشمیریوں کی آزادی، انکی نسل کشی کرنے والا بھارت کس منہ سے آزادی کا دن منا رہا ہے؟ کشمیریوں کو آزادی ملنے تک بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ رہے گا۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -